پیپلزپارٹی کے فیصلوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا: مولانا فضل الرحمان

Published On 03 June,2021 03:44 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک جماعت پی ڈی ایم سے الگ ہوکر پی ٹی آئی کی بریکٹ بن گئی، پیپلزپارٹی کے فیصلوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا، ان کی واپسی کیلئے راستے بند نہیں کئے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی آزاد ہے، ہم نے کوئی گناہ نہیں کیا، آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہوں یا شہباز شریف ان کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہے، ہمارا تعلق پارٹی سے ہوتا ہے کسی شخصیت نہیں، اجتماعی طور پر استعفے نہ دئیے تو حکومت کی مدت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئندہ بجٹ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہو گا، جی ڈی پی 4 تک جائے گی یہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہو گا، پی ڈی ایم 4 جولائی کو سوات، 29 جولائی کو کراچی اور پھر اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غلام ریاست کا کردار ادا کر رہے ہیں، 2001 میں کئے جانے والے معاہدے پاکستان کے خلاف تھے، آج پھر امریکہ کو اڈے دئیے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، پینٹا گون کہہ چکا ہے کہ پاکستان اڈے دینے پر تیار ہے۔
 

Advertisement