پاکستان عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی گورننگ باڈی کا باضابطہ رکن منتخب ہوگیا

Published On 14 June,2021 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی گورننگ باڈی (جی بی) کا باضابطہ رکن منتخب ہو گیا ہے۔

پیر کو جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے 109 ویں اجلاس کے دوران انتخابات ہوئے۔ پاکستان 24-2021ء کی مدت کیلئے ایشیا پیسیفک گروپ سے چار نومنتخب ارکان میں شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گورننگ باڈی آئی ایل او کی ایک اہم پالیسی اور فیصلہ ساز ادارہ ہے جو 56 باقاعدہ ممبروں (28 حکومتوں ، 14 آجروں اور 14 کارکنوں) پر مشتمل ہے۔

1947ء میں تنظیم میں شمولیت کے بعد سے پاکستان سات بار کے لئے آئی ایل او کی اس ایگزیکٹو باڈی کا باقاعدہ رکن رہا ہے۔

یہ انتخاب نتیجہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے پاکستان کی مضبوط قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان گورننگ باڈی کے ممبران اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر معاشی بحالی ، پیداواری صلاحیت اور روزگار میں اضافے کیلئے کام کرے گا۔
 

Advertisement