مفتی ولی اللہ درس قرآن دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

Published On 21 June,2021 11:46 am

صوابی:(روزنامہ دنیا) نوجوان عالم دین مفتی ولی اللہ درس قر آن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف عالم مفتی ولی اللہ معمول کے مطابق موضع کالو خان میں واقع مسجد میں درس قر آن دے رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،مرحوم کو آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

Advertisement