پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

Published On 01 July,2021 09:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ان کیمرہ اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔