سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال سے متعلق جواب طلب کر لیا

Published On 30 June,2021 01:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال سے متعلق جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزم سپاہی حافظ محمد عثمان کی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ سانحہ ساہیوال کا کیا بنا ؟ معصوم شہریوں کے قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں، بتائیں پنجاب حکومت نے کیا کیا ؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ان کے خیال میں کیس ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ سانحہ سے متعلق معلومات لے کر جواب جمع کرائیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ صرف ایک فون کال پر بے گناہ لوگوں کو مار دیا گیا، سمجھ نہیں آتا کہ پنجاب حکومت اور پولیس کیا کر رہی ہے۔ عدالت نے ملزم پولیس اہلکار حافظ محمد عثمان کی ضمانت کے کیس میں جواب طلب کیا۔
 

Advertisement