محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Published On 06 July,2021 09:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، فیصل آباد، سرگودھا میں پارہ 44 تک جانے کی توقع ہے۔

سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے