اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیکیشنڑ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق سول و آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز پر یکم جولائی 2021 سے ہوگا، یکم جولائی 2021 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا۔