لاہور: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس بات کا اندیشہ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ظاہر کیا ہے۔ سیکرٹری سارہ اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام نے اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو مبجوراً ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب پڑ سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ہجوم والی جگہوں پر شہریوں کی آمدورفت ختم کرنے کیلئے انھیں دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔
انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے۔
سارہ اسلم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بگڑنے سے پہلے عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔ تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصاً ماسک کو یقینی بنائیں۔