کورونا میں تشویشناک اضافہ، ایک ہزار 980 افراد وائرس میں مبتلا، 27 مریض جاں بحق

Published On 11 July,2021 08:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں جان لیوا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار نو سو اسی افراد وائرس میں مبتلا، مزید ستائیس افراد جان سے گئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 499 ہو گئی، کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی ، عالمی وبا سے مزید 27افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 582ہو گئی ۔ مثبت کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ صفر نو ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37ہزار 499تک پہنچ گئی ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 73ہزار 284ہو گئی۔

ملک میں نئے کیسز میں بھی اضافہ،ایک ہزار 980 نئے کیس رپورٹ جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ 13ہزار 2023ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 48ہزار 85، سندھ میں 3لاکھ 46ہزار 360، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 313، بلوچستان میں 27ہزار 961 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 83ہزار 647،آزاد کشمیر میں 21ہزار 67اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 851افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
 

Advertisement