پاکستان امریکا کیساتھ طویل مدتی، پائیدار شراکت داری چاہتا ہے: آرمی چیف

Published On 16 July,2021 07:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ طویل مدتی، کثیرالجہتی اور پائیدار شراکت داری چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی تعلقات کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان طویل مدتی، کثیرالجہتی اور پائیدار شراکت داری چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل اور خطے میں امن کے لیے بھی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
 

Advertisement