لاہور: (دنیا نیوز) میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پایا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکرٹری صحت نے آگ لگنے کے معاملےپر رپورٹ طلب کر لی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی۔ ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ مریضوں کو فوری طور پر ہڈی وارڈ سے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔
سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر محمد عامر جان نے ایم ایس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ہڈی وارڈ کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔