کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے، حماد اظہر

Published On 21 July,2021 05:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے ،امریکا میں بھی اس وقت مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فیٹف کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہا ہے ۔ فیٹف کے بیشتر اہداف ہم حاصل کر چکے ہیں ،ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہیں کورونا نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کو بھی بہت متاثر کیا۔

حماد اظہر نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ عید کے دن کو بھرپور انداز میں منائیں اورقربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کریں‘ عید سے لطف اندوز ہوں مگر کورونا ایس ای پیز کا بھی خیال رکھیں۔

عید الاضحی کے موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے این اے 126 میں ”قربانی کا گوشت غریب عوام کی دہلیز پر” کے عنوان سے قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے نیو اسلامیہ پارک سے جانوروں کی قربانی شروع کی۔ حماد اظہر حلقے کی عوام سے ملے اور انھیں عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پراہل حلقہ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

 

Advertisement