کراچی کے ساحل پر کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا

Published On 21 July,2021 02:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ساحل پر کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا، بحری جہاز ساحل سے ایک کلو میٹر سے کم دوری پر موجود ہے۔

پولیس کے مطابق HENG TONG 77 نامی بحری جہاز کئی گھنٹے سے ساحل پر پھنسا ہواہے، جہاز کے حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں، دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی، جہاز کا انجن کمزور تھا جس کی وجہ سے یہ سمندر کی اونچی لہروں کی وجہ سے ساحل پر آگیا۔

جہاز کو ریسکیو کرنے کے لئے کے پی ٹی اور پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں ساحل پر پھنسے جہاز کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔
 

Advertisement