سینئر صحافی عارف نظامی عارضہ قلب کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے

Published On 21 July,2021 01:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صحافی عارف نظامی خالق حقیقی سے جا ملے، وہ عارضہ قلب کے سبب لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

عارف نظامی نوائے وقت گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے اور انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر تھے۔ وہ 2013 میں نگران وزیر اطلاعات کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

انہیں دل کے عارضے کے سبب 2 ہفتے قبل لاہور کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب آج وفات پا گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عارف نظامی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عارف نظامی کےانتقال پردل رنجیدہ ہے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا۔ عارف نظامی کے والد اور میرے دادا تحریک پاکستان میں ہمسفر تھے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بھی ٹویٹر پیغام میں عارف نظامی کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی۔

 

 

 

 

 

Advertisement