نواز شریف کی لوٹ مار بھی گلوبل اینٹی کرپشن رجیم کے دائرے میں آتی ہے، فرخ حبیب

Published On 23 July,2021 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ برطانیہ کا دنیا کے کرپٹ ترین افراد پر پابندیاں لگانا خوش آئند ہے۔ نواز شریف کی لوٹ مار بھی گلوبل اینٹی کرپشن رجیم کے دائرے میں آتی ہے، سزا سے بچنے کیلئے سابق وزیراعظم لندن میں چھپے بیٹھے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے” یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم”کے تحت دنیا کے مزید کرپٹ ترین افراد پر پابندیاں عائد کرنا خوش آئند امر ہے۔ نواز شریف کی جانب سےملک کا پیسہ لوٹ کر لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس بنانا یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم کے دائرہ میں آتا ہے، کارروائی کی جائے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دے رکھی ہیں، سزا سے بچنے کے لیے بھگوڑے کی صورت لندن چھپے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اقوام متحدہ میں ترقی یافتہ ممالک کی قیادت کو مخاطب کیا اور کہا کہ غریب ممالک سے پیسہ لوٹ کر وہاں لے جایا جاتا ہےاس پر کارروائی کی جائے۔
 

Advertisement