اسلا آباد ہائیکورٹ: چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

Published On 29 July,2021 01:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق ممبر سی ڈی اے ایاز خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار پر عدالتی وقت ضائع کرنے پر 50 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے افسر کی چئیرمین کے خلاف درخواست بدنیتی پر قرار دے دی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے نے مس کنڈکٹ پر افسر کو شو کاز نوٹس جاری کیا، جس پر افسر نے تقرری چیلنج کر دی۔ عدالت نے سی ڈی اے کو جرمانے کی رقم افسر کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے کا حکم دے دیا۔