تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن
  • بریکنگ :- بجلی بریک ڈاؤن آج صبح 5 بجکر 30 منٹ پرہوا،واٹربورڈحکام
  • بریکنگ :- تمام فیڈرزسےسپلائی فیل ہونےسےپمپنگ بندہوئی،واٹربورڈحکام
  • بریکنگ :- بریک ڈاؤن کےباعث 72 انچ کی 2 لائنیں متاثرہوئیں،حکام
  • بریکنگ :- کراچی:پانی کی فراہمی متبادل پمپس سےشروع کردی گئی ہے،حکام

جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا: وزیر مملکت فرخ حبیب

Published On 29 July,2021 03:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، چاہتے ہیں کہ دائمی امن کے لیے تمام افغان اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل حکومت قائم ہو، جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں پاک افغان میڈیا کانفرنس سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنے فیصلے خود کرے، پاکستان صرف سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 70 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا، توقع ہے افغان میڈیا پاکستا ن کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔