لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 2 اگست 2021ء سے کھول دئیے جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم نے لکھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو سکول بلانے کی اجازت ہوگی۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 29, 2021
All Public & Private Schools of Punjab to open on August 2nd, 2021. Schools will open with staggered approach. 50% students in all classes on any given day. Details are in the attached Notification. Please follow COVID SOPs as issued by the Government. pic.twitter.com/UPzObxwhm4
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے،چھٹیوں میں اضافے کی تجویز مسترد
خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے اور امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ صوبائی سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی، کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کوئی بھی وزیر تعلیم شامل نہیں تھا۔