بجلی سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک محدود کرنے کی تجویز

Published On 04 August,2021 06:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت جامع پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک ہی محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس حوالے سے حاصل دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مستحق بجلی صارفین کی نشاندہی غربت سروے کے ذریعے کی جائے گی۔ غریب بجلی صارفین کو احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈٰی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق مستحق صارفین کو مستقبل میں بجلی کی قیمت میں اضافے میں بھی ریلیف دیا جائے گا۔ غیر مستحق صارفین کو دی جانے والی سبسڈی پانچ سال میں مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چھ ماہ تک دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی نئی کٹیگری بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ حکومتی دستاویز کے مطابق زرعی شعبے میں بڑے صارفین کے لئے بھی سبسڈی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر مستحق صارفین سے سابقہ سلیب کا فائدہ بھی واپس لینے کی تجویز ہے۔ سبسڈیز میں کمی کے اقدامات سے گردشی قرضے کے بہاؤ میں کمی ہوگی۔
 

Advertisement