نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار ہے، ڈاکٹر شہباز گل

Published On 09 August,2021 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار ہے، صحت کا بجٹ میٹرو میں لگا کر کمیشن کھانے والے کس منہ سے صحت پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل نااہلوں کا حال ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کا ہے، اپنی نالائقی کی بدولت معیشت کا بھٹہ گول کرنے والے مہنگائی کے راگ الاپ رہے ہیں، نااہلوں کی ڈیوٹی روزمرہ معاملات میں پروپیگنڈا کرنے کی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا بھگوڑا مجرم جعلی نظریاتی ہے، نااہل لیگ کا اصل مقصد انتخابی اصلاحات سے فرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا بجٹ میٹرو میں لگا کر کمیشن کھانے والے کس منہ سے صحت پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، 2018 میں معیشت کو گروی رکھوانے والے اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والی (ن) لیگ ہے۔
 

Advertisement