آنے والی نسلوں کیلئے دس نئے ڈیم بنا رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Published On 12 August,2021 12:46 pm

تربیلا: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا، جب تک ڈیم نہیں بنائیں گے پانی کا ذخیرہ نہیں کرسکیں گے، سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی بنائیں گے۔

تربیلا ڈیم کے 5 ویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آبی ذخائز نظر انداز کرنا افسوسناک ہے، پہلے کی حکومتوں نے الیکشن ٹو الیکشن منصوبہ بندی کی، بھاشا ڈیم نہ بننے کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا، آنے والی نسلوں کیلئے دس نئے ڈیم بنا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ درپیش ہے، رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کا موسم گرم ہو رہا ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں آگ لگی، منصوبے سے ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، پاکستان آج مہنگی ترین بجلی بنا رہا ہے، ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے۔
 

Advertisement