سندھ ہائی کورٹ: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سماعت، کمشنر کراچی پیش

Published On 12 August,2021 02:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کی تھی، ڈیری فارمر اور ریلٹیر نے دودھ کی قیمت بڑھا کر 130 روپے فی لیٹر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ کمشنر کراچی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت کا مسئلہ حل کرائیں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر میں دودھ کی قیمت کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے کی تحریری یقین دہانی جمع کرانے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین نہ کیا گیا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement