کراچی کے ساحل پر کئی روز سے پھنسا بدقسمت بحری جہاز تاحال نہیں نکالا جاسکا

Published On 12 August,2021 03:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنا پورٹ اتھارٹیز کے لیے چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ جہاز کو نکالنے کے لئے تیسرے روز بھی کوششیں بے سود ثابت ہوئی، ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے جہاز فلوٹنگ کرنے لگا، جہاز کی سمت تبدیل ہونے پر آپریشن ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔

کراچی کے ساحل پر کئی روز سے پھنسا بدقسمت بحری جہاز تاحال نہیں نکالا جاسکا، جہاز کو نکالنا حکام کے لیے بڑا امتحان بن چکا ہے۔ تیسرے روز آپریشن کا آغاز کیا گیا، عملے کی جانب سے جہاز کو نکالنے کی کوشش بھی کی گئی، جس میں ناکامی کا سامنا رہا۔

ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے فلوٹنگ کے باعث جہاز کی سمت تبدیل ہونے لگی۔ فلوٹنگ پوزیشن میں جہاز کا اگلا حصہ سمندر کی جانب ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے اندر ویلڈنگ کی جا رہی ہے۔

تکنیکی بینادیوں کے باعث تیسرے روز بھی حکام کو خاطر خواہ کامیابی نا مل سکی، تاہم تیز لہروں اور تکنیکی وجوہات کی بناء آپریشن دوبارہ کل تک ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں ہائی ٹائیڈ کا زور مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement