محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی

Published On 13 August,2021 09:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش کی پیشکوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

 

Advertisement