محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Published On 03 August,2021 09:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بوندا باندی کی توقع ہے۔

 

Advertisement