جنوبی پنجاب میں بارشیں: دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہوگئی

Published On 30 July,2021 09:59 am

ملتان: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دریائی پانی نے ملتان کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ شروع کر دیا ہے۔

جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے ملتان میں دریائے چناب کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ کا عمل شروع ہو گیا ہے جس سے کٹاؤ سے متاثرہ بستی لنگڑیال، قاسم بیلہ اور امروٹھ کے مکینوں کی مشکلات میں کافی حدتک اضافہ ہوگیا ہے جس کا بستیوں کے مکینوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریائی پانی کے کٹاؤ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا موقف ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلیے تمام محکمے الرٹ ہیں اور جلد ہی محکمہ آبپاشی بھی دریاوں کے بند پختہ کرنے کا کام شروع کر دے گا۔

کٹاؤ سے متاثرہ بستیوں میں آم کے باغات، اروی کی فصل اور مختلف چارہ جات کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ محکموں کے حکام صورتحال کو تا حال سنجیدہ لینے کو ہی تیار نہیں۔
 

Advertisement