نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی،، سیلابی ریلے میں بہہ کر چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کےکئی علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ دو مختلف واقعات میں چودہ افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے چار نیم عسکری ادارے بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے اہلکار بھی شامل تھے۔
بھارتی حکام کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اورسیلاب کے خطرے کے پیش نظر مختلف علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔