لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی

Published On 13 July,2021 11:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا سپیل جاری ہے۔ لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب میں سیالکوٹ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement