نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست راجستھان میں سیلفی لینے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جے پور میں 12 ویں صدی کے امر قلعہ میں مقامی افراد اور سیاح سیروتفریح کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور سیلفیاں لے رہے تھے کہ مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ میں اس واقعہ کے وقت 27 افراد موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اُترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں مون سون کا سیزن جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔