راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 27 July,2021 10:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، گوجرانوالہ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سندھ میں ٹھٹہ، بدین میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بوندا باندی متوقع ہے۔ کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
 

Advertisement