محکمہ موسمیات کی سندھ، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

Published On 23 July,2021 09:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت بارش کی توقع ہے۔ اندرون سندھ بھی بادل برسیں گے۔ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement