لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 29 July,2021 09:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں رات سے وقفے وفقے سے ہونیوالی بارش سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں بوندا باندی کی توقع ہے۔

 

Advertisement