الیکشن کمیشن: ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور

Published On 13 August,2021 03:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ ای سی پی نے نمائندے کو ڈیمو دینے کیلئے 17 اگست کو بلا لیا۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اور ممبران کو ڈیمو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دعوت قبول کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن 17 اگست صبح گیارہ بجے ای وی ایم کا جائزہ لے گی۔ الیکشن کمیشن نے بزریعہ خط وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو آگاہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن 17 اگست دن گیارہ بجے ڈیمو کا معائنہ کریگا۔

واضح رہے وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو الیکڑونک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت دی تھی اور وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیف الیکشن کمیشنر کے نام خط لکھا تھا۔
 

Advertisement