لاہور: (دنیا نیوز) معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر وزارت داخلہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم ہے، پاکستان کابل سے لوگوں کو نکالنے کیلئے کام کر رہا ہے۔
مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے، مہاجرین کا بحران نہیں آیا، روس، چین کے سفارتخانے کابل میں کام کر رہے ہیں، پاکستان قوانین کے نفاذ، انسانی حقوق پر عملدرآمد چاہتا ہے، بھارت بھی خاموش ہے اور پاکستان پر کسی نے بات نہیں کی، ابھی قربانی کا بکرا ڈھونڈنے اور بنانے کا کام جاری ہے، پاکستان کسی کی جیت اور شکست پر بات نہیں کرتا، نہ ہی کرنی ہے۔