آزاد کشمیر کے عوام نے نئی حکومت سے مسائل کے حل کیلئے اُمیدیں لگالیں

Published On 13 August,2021 10:27 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے عوام نے نئی حکومت سے مسائل کے حل کے لئے اُمیدیں لگا لیں۔

تخت مظفرآباد پر عام انتخابات میں تبدیلی کے نعرے کو لیکر عوامی حمایت سے قبضہ جمانے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اب عوام حقیقی تبدیلی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم میں کئے گئے وعدوں اور دعوؤں کو پورا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

لوگوں کی جانب سے شہری مسائل کے ساتھ دیہی مسائل کے حل کے لئے پلان سامنے لائے جانے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن مہم کے دوران کے گئے وعدے پورے کرے گی۔

آزاد کشمیر میں سرکاری محکموں کو سیاسی اثر رسوخ، حالیہ سالوں میں من پسند سیاسی بنیادوں پر ہونے والی خلاف میرٹ تقرریوں سے پاک کرنے سمیت میرٹ کی بحالی سے گڈ گورننس کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔

 

Advertisement