کراچی: (دنیا نیوز) کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے افغانستان کے لیے آپریشن معطل کر دیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر مکمل سیکیورٹی ہے اور نہ ہی سٹاف کی دستیابی ہے، اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد رن وے پر پہنچ چکی ہے، قومی ایئر لائن نے آپریشن کی معطلی کا فیصلہ وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔ آج پی آئی اے کی تین پروازوں نے اسلام آباد سے کابل کے لے روانہ ہونا تھا۔