اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس کو افغانستان کی موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کو ویکیسی نیشن کے پراسس بارے بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کو پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی بارے بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران کی تقرریوں کے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کے مجاز کمیشن کی از سسر نو تشکیل کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔