اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے معاشی طور پر غریب اور کمزور طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو ٹویٹر پر جاری اپنی ٹویٹ میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کباڑ جمع کرنے والے ایک سائیکل سوار بچے کی تصویر بھی شئیرکی ہے جس کی سائیکل پر قومی پرچم لہرا رہا ہے۔
انشاءاللہ یہی پاکستانی تو میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظرانداز کیا ہے۔ pic.twitter.com/2oixgVdQnf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 15, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ یہ وہ پاکستانی ہیں جن کے معیار زندگی کو بلند کرنا ان کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے پاکستانیوں کو اب تک ہماری ریاست نے نظر انداز کیا ہے۔