لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، محرم کی وجہ سے ویکسی نیشن میں کمی ہوئی، پنجاب میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبا پھیل جائے تو ہمیں احتیاط کرنی چاہیے، زیادہ کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاتا ہے، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کریں، ویکسی نیشن ہو جائے تو وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، پنجاب کی تقریباً 35 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی، 2 لاکھ 80 ہزار افراد کو گھر جا کر ویکسین لگائی گئی۔