عمران خان افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں: فردوس عاشق

Published On 18 August,2021 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سابق مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے برسوں پہلے افغانستان مسئلہ کاجوحل پیش کیاتھا آج دنیا اسی نقطے پر آن کھڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں۔ دنیا میں قیام امن اور ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتیوں سے استفادہ کیا جائے۔
 

Advertisement