ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نہری پانی چوری ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ

Published On 29 August,2021 08:51 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں محکمانہ غفلت اور کمزور قانون سازی کے باعث نہری پانی چوری ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے ٹیل تک پانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بھی بنجر ہو رہا ہے۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 80 لاکھ ایکڑ رقبے پر مختلف فصلیں کاشت کی گئی ہیں جن کو سیراب کرنے کے لئے 60 فیصد انحصار نہری پانی پر ہے تاہم محکمہ انہار کی ملی بھگت، کمزور قانون اور معمولی جرمانوں کی وجہ سے نہری پانی چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیل پر پانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بھی بنجر ہو رہا ہے۔

محکمہ زراعت کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ پانی چوری کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو منصفانہ طریقے سے نہری پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔

جنوبی پنجاب میں آٹھ ہزار کلومیٹر طویل نہری نظام ہونے کے باوجود پانی چوری کے بڑھتے رجحان کے باعث کسانوں کے لئے فصلات کو سیراب کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
 

Advertisement