وزیراعظم نے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو انقلابی قدم قرار دیدیا

وزیراعظم نے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو انقلابی قدم قرار دیدیا

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ موبائل ایپ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے میں ایک انقلابی قدم ہے۔ درخواست گزار اب موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے فنگر پرنٹ، تصویر اور دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے لکھا کہ طارق ملک اور نادرا ٹیم کی طرف سے زبردست اقدام ہے۔

دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے پر موبائل پر لائیو بائیومیٹرک کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔

طارق ملک کا کہنا تھا کہ موبائل کے ذریعے انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے جو معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔