چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے26 سائنسدانوں، انجینئرز کو ایوارڈ دیئے

Published On 15 September,2021 10:20 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایواڈ دینے کی تقریب ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے26 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دیئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے مجموعی طور پر 3 خواتین سمیت 29 سائنسدانوں کو ایوارڈ دیئے گئے دس افسران کو ستارہ امتیاز ،12 کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا ۔7افراد کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ ہمارے ان دیکھے ہیروز ہیں آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

Advertisement