لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کررہا ہے، پٹرول کی قیمت کہاں پرپہنچ گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرنے سے بے عزتی ہوئی، نیوزی لینڈ نے کہا ہمیں سیکیورٹی پرابلم ہے، شرم آنی چاہیے، سیکیورٹی کنسرن پرمطمئن نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا، یہ ہے ہمارے ملک کا حال،رانا ثنا اللہ اب کہہ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کوکہاں سے سیکیورٹی تھریٹ آیا، آپ نے اپنے کان، آنکھیں بند کی دنیا نے نہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں افغانستان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، ان کا زورمیڈیا پرچلتا ہے جس کومرضی آف ایئرکروادیں، صحافی برادری نے اب علم بلند کرلیا ہے۔ مہنگائی کےطوفان کے بعد اب وہی سونامی آئے گی جس کا وعدہ کیا تھا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈالر170اور200روپے پرجاکررکے گا، سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کررہا ہے، پٹرول کی قیمت کہاں پرپہنچ گئی ہے۔ ان کوپاکستان کی عزت کا احساس نہیں، وزیراعظم کا یہ حال ہے کوئی اس کا فون سنتا نہیں ہے۔