شیخ رشید احمد کا سیاچن کا دورہ، گیاری میں یاد گار شہداء پر حاضری

Published On 17 September,2021 10:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاچن کا دورہ کیا اور گیاری میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیر داخلہ نے برفانی تودہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شیخ رشید احمد کو گیاری تودہ حادثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ سیاچن دورے کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گیانگ کا بھی دورہ کیا۔

پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کی قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔ ملکی دفاع میں پاک فوج نے قابل رشک قربانیاں دی ہیں۔ قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ سیاچن میں فرنٹ پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات میرا ایک دیرینہ خواب تھا۔ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ میری خواہش پوری ہوگئی۔