جبر اور دھاندلی کے باوجود ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی: مریم نواز

Published On 22 September,2021 05:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جبر اور دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام سرگودھا ڈویژن کا جالاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد، مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، اویس لغاری، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، عطا تارڑ ،عظمی بخاری ،ذیشان رفیق، نزہت صادق،شاہنواز رانجھا، ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی ہے، دھونس دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے۔ تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔ چن چن کر اوپر سے لیکر نیچے تک جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس جبر اور دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی۔
 

Advertisement