تھر: بارش رحمت سے زحمت بن گئی، آسمانی بجلی گرنے سے خواتین سمیت 5 جاں بحق

Published On 25 September,2021 07:22 pm

مٹھی: ( دنیا نیوز) تھر میں بارش مٹھی کے نواحی گاوٴں سوبھارو شاہ میں بارش کے دوران تالاب سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گرنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں کچھ دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے دوران اسمانی بجلی گرنے سے ایک خاندان کی 2 خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ تین اونٹ بھی مر گئے۔

25سالہ لالی بھیل، 16سالہ گڈی بھیل موقع پر چل بسیں جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے ۔آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والی خواتین کو مٹھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آسمانی بجلی گرنے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی لاش اٹھانے کے لئے سول ہسپتال مٹھی انتظامیہ نے ایمبولینس نہیں دی۔

گاؤں جیندو درس مین بجلی گرنے سے انور درس کی 50کے قریب بکریاں بھیڑبھیڑیں اور سیکڑوں مویشی مرگئی ہے۔
 

Advertisement