لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس لاہور کی دیواریں مسمار کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس کی دیواریں مسمار کرنے کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر متحرک ہو گئے، دیواریں گرانے کے لیے وزیراعظم نے دورہ لاہور کے موقع پر اہم ہدایات جاری کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے عہدیداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کی دیواریں مسمار کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ افسران نے آگاہ کیا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی، جلد قابو پالیں گے: وزیراعظم
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اِن ایکشن ہو گیا، محکمہ قانون پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں،
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ قانون کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملکر معاملات کا جائزہ لیا جائے اور فوری قانونی رکاوٹیں دور کی جائیں۔
حکام محکمہ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ احکامات موصول ہوئے، جس پر کام کیا جارہا ہے۔