10 ایرانی شہریوں کے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف

Published On 04 October,2021 04:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) غیرقانونی پاکستان میں داخل ہونیوالے 10 ایرانی شہریوں کے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نادرا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے 2013 سے جون 2021 کے درمیان شناختی کارڈ بنوائے، نادرا نے رجسٹریشن کی نظرثانی شدہ پالیسی چند ہفتے پہلے لاگو کی، نئی پالیسی میں اس طرح کی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق غیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے میں مدد کرنے والے چند ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے، غیرقانونی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ نادرا میں احتساب کا عمل قیادت کی سطح سے شروع کیا گیا ہے۔

چیئر مین نادرا نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد 136 ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل کیا، ملک 113 ملازمین میں سے 90 کے خلاف انکوائریز کا آغاز کیا گیا، 267 کو چارج شیٹ کیا گیا اور یہ کارروائی جاری ہے۔
 

Advertisement