نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، کسی ایک فرد کے لیے آرڈنینس جاری نہیں کیا جاسکتا، عدالت سے استدعا ہے پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائے، نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو کالعدم قرار دیا جائے۔